ہالی وڈ کی فلم بیٹل لاس اینجلس نے ریلیز کے تین دنوں میں ہی ساڑھے تین کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

14 مارچ 2011 (15:33)
گیارہ مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم بیٹل لاس اینجلس ہالی وڈ باکس آفس پر چھا گئی ہے۔ فلم کی کہانی لاس اینجلس کی فضا میں گھومنے اور لوگوں کو نشانہ بنانے والے نامعلوم حملہ آور طیاروں کے بارے میں ہے جو ہر طرف خوف و دہشت کی علامت بن جاتے ہیں اور ان کے مقابلے کے لیے امریکی فوج نے ہتھیار سنبھال لیئے ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم نےریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے ۔ فلم نے تین روز میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے ہالی وڈ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔