چین میں لوگ روزگار کے سلسلے میں چھوٹے علاقوں سے بڑے شہروں کی طرف ہجرت کررہے جس کے باعث یہ چھوٹے قصبےافرادی قوت کی کمی کا شکار ہورہے ہیں۔

14 مارچ 2011 (14:38)
چھوٹےقصبوں سے لوگ ہمیشہ سے روزگار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرتے رہے ہیں چین بھی آجکل کچھ ایسی ہی صورتحال کا شکار ہے۔ چینی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں اس مسئلے کے حل پر غور کیا گیا ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اسطرح یہ علاقے افرادی قوت کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسے علاقوں میں ترقی کے مواقع بھی محدود ہو جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر صعنتوں اور فیکٹریوں کی تعمیر بند ہونے کے باعث روزگار کی بھی کمی ہو جاتی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کو ان کے علاقوں میں روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے روزگار حاصل کرسکیں۔