خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں نے ایک اورگرلز پرائمری سکول کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق نامعلوم افراد نے خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے میں لڑکیوں کے پرائمری سکول میں بارودی مواد سے دھماکہ کردیا۔ جس کےنتیجےمیں سکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، خیبرایجنسی میں تعلیم دشمن عناصرکے ہاتھوں اب تک انتالیس سکول تباہ ہو چکے ہیں