شمالی وزیرستان کےعلاقہ میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

14 مارچ 2011 (14:22)
شمالی وزیرستان کےعلاقہ میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میران شاہ کے علاقہ تپی میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کیئے جس کےنتیجے میں چارافراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ مقامی لوگ ہیں۔ علاقے میں جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔