کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان پول اے میں اپنا پانچواں میچ زمبابوے کے خلاف کھیلےگا،کامیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی۔
پاکستان، زمبابوے کے خلاف اپنا میچ پالے کیلے میں کھیلے گا، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم اسے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں کامیابی پاکستان کو ناصرف کوارٹر فائنل میں لے جائے گی بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن بھی دلا دے گی۔ دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم کواب تک چار میں سے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پاکستان کو ہرانے کے باوجود اس کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات کافی کم ہوں گے۔ زمبابوے کے خلاف میچ کے بارے میں کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اس میچ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انہوں نے ٹیم میں ایک سو دو تبدیلیوں کا بھی اشارہ دیا لیکن وہ کامران اکمل کو ڈراپ کرنے کی بات کا جواب گول کرگئے۔