وکی لیکس کے معاملے پرپنٹاگون سے اختلافات کے باعث امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی مستعفی ہوگئے

14 مارچ 2011 (13:52)
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پی جے کرولی نے پینٹا گون کی جانب سے وکی لیکس سکینڈل میں ملوث امریکی فوجی سے کئے گئے سلوک کواحمقانہ قراردے دیا تھا، امریکی فوجی بریڈلے میننگ کو گزشتہ سال عراق جنگ کی دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ جیل میں بریڈلے پر تشدد کی کہانیاں منظر عام پر آنے کے بعد پی جے کرولی نے تنقید کرتے ہوئے پینٹاگون کے رویہ کو غیر انسانی قراردیا جس کے بعد ان پر مستعفی ہونے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ ادھرفلپ کرولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں جو بیان دیا وہ قومی سلامتی کے خلاف نہیں تھا