صدر آصف زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کے درمیان آج بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوگی

14 مارچ 2011 (12:43)
صدر آصف زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کے درمیان آج بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوگی
صدر کے ساتھ آج ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت فاروق ستار کریں گے جبکہ وفد میں رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر اور بابر غوری شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ذوالفقار مرزا کے حالیہ متنازع بیانات، پیپلز امن کمیٹی کی سرگرمیوں ، کراچی میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور صوبائی حکومت کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی ۔ صدر کی آج گورنرسندھ ڈاکثرعشرت العباد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد کی صدر زرداری سے اتوار کے روز طے شدہ ملاقات صدرکی مصروفیات کی بنا پر آج تک کے لئے مؤخر کردی گئی تھی