جاپان میں زلزلے اورسونامی کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، ادھر فوکو شیما کے ایٹمی پلانٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے
جاپان مں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے آفٹرشاکس سے ایک بار پھر ٹوکیو اوردیگر شہروں کی عمارتیں لرزاٹھیں، جس کے بعد فوکو شیما کے ایٹمی پاور پلانٹ میں دھماکہ ہوا،پلانٹ آپریٹر کے مطابق دھماکے کے باوجود پلانٹ محفوظ ہے۔ اس سے قبل بھی دو ایٹمی ری ایکٹرز سے تابکاری کے اخراج کے باعث دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔جاپانی اخبار کے مطابق میاگی کے ساحل سے مزید دوہزار لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد بارہ ہزارسے زائدافراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے جبکہ دس ہزار سے زائد لوگ اب تک لاپتا ہیں۔ اس قدرتی آفت میں اب تک تقریبا تین لاکھ افرادبے گھر ہوچکے ہیں ۔ متاثرہ افراد کےلیے پانچ مختلف مقامات پر تیرہ سو عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔