بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں: پیٹربورین
چٹا گانگ (اے پی پی) ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹربورین نے کہاہے کہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں،بنگال ٹائیگرز آسان حریف نہیں میچ میں فتح کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھارت اور انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا تاہم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف میچز کھیل کر انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اسی تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچوں میں کامیابی سمیٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف مایہ ناز آل راﺅنڈر ریان ٹین ڈزکاٹے اور سپنرپیٹرسیلار کارکردگی بہت اہم ہوگی۔