لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ورلڈ کپ میں پانچواں ٹاکرا ہے اس سے قبل کھیلے گئے چار میچوں میں سے تین میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 40 ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 36 میچز پاکستان ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔ دو میچز میں زمبابوے نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی طرف سے چند تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اسد شفیق اور وہاب ریاض کو موقع مل سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جس میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے اس کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہے جبکہ ایک میچ میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ میں ٹاپ میں رہنے کے لیے اگلے دونوں میچوں کیا کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024