ہماری پریشانیاںاللہ تعالیٰ کے احکامات کی نافرمانی ہے

14 مارچ 2011
مکرمی! یہ تو سب جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بار بار قرآن پاک میں آگاہ فرمایا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ ان کی دوستی سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے یہ سب اسلام کے خلاف ایک ہیں، ہمارا 64سالہ تجربہ یہ ہے کہ جب بھی موقع ملا انہوں نے ہمارے سینے میں خنجر گھونپا۔ کبھی بھی وقت پر ہمارے کام نہیں آئے۔ جتنا ہمارے خود غرض، لالچی حاکموں کی وجہ سے ہم سے کام لے رہے ہیں۔ مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھ مروا رہے ہیں، کس سے پوشیدہ ہے۔ یہ نام نہاد دہشت گرد کس نے تیار کئے، کون ان کی آبیاری کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع دیا ہے کہ ان کے ایجنٹ کے ہاتھوں تین پاکستانیوں کا سرعام چوراہے میں قتل ہوا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حجت مل گئی ہے کہ ان سے اپنے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور جو امریکن ایجنٹ ہماری گورنمنٹ میں ہیں ان کو فارغ کیا جائے۔ جب سے ان سے دوستی نبھائی ہے یہ ملک نیچے ہی نیچے ہے۔ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا۔ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔ اللہ ہمیں دوست، دشمن کی پہچان عطا فرمائے۔ خود غرضی چھوڑ کر قوم کی خدمت کا جذبہ عطا فرما۔
(ملک عبدالرﺅف ، امیر لاہور تحریک عظمت اسلام، لاہور۔0321-4601149)