یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتی، جمہوریت کی گاڑی دونوں پہیوں پر چلتی ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے رویے پر کہا کہ حکومت کبھی ہلڑبازی نہ کرتی ہے اورنہ چاہتی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی دونوں پہیوں پر چلتی ہے۔وزیرخارجہ نے استفسار کیا کہ وزیرخزانہ کی تقریرکے دران کون ہلڑبازی کررہاتھا؟ کون غیرپارلیمانی زبان استعمال کررہا تھا؟ اورکس پارٹی کی خواتین اپنی نشستیں چھوڑ کرحکومتی بنچزکی جانب گئیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو حالات سدھارنے کی کوشش کی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈرپراسپیکرصاحب سے وقت مانگا مگربات نہ ہوسکی۔ انہوں ںے کہا کہ اسپیکرصاحب کے ہاں میٹنگ ہوئی مگرمعاملات طے نہ ہوسکے۔