پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے, قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔