سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نےملک بھر کے 3علاقوں میں عارضی طور پر بند کی جانے والی مزید 7 مساجد کو سینیٹائز کرکے بحال کردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے گزشتہ 127 روز کے دوران ایک ہزار 562 مساجد نمازیوں کے وائرس میں مبتلا پائے جانے پرعارضی طور پر بند کی تھیں جن میں سے گذشتہ روز سات مساجد بحال کی گئی ہیں۔ ان میں سے تین، تین کا تعلق القصیم اور جازان جبکہ ایک کا تعلق ریاض سے ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مساجد کو سینیٹائز کرنے کا اہتمام نمازیوں اور مساجد کے عملے کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جارہا ہے۔وزارت نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر ہدایت کی کہ وہ مسجد آتے وقت جانماز ہمراہ لائیں۔ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38