لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2020 -21 کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے گی ۔
خیال رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔