لاہور: پنجاب حکومت نئے مالی سال 22-2021ء کیلئے صوبے کا 2 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 2 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں جس میں ترقیاتی پروگرامز کیلئے 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
پنجاب حکومت کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 196ارب روپے رکھنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ صحت اور تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے بجٹ میں کاروباری صنعت کو چھوٹ دینے کیلئے 50 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر گرما گرم بحث متوقع ہے۔
بجٹ سے قبل ایوانِ اقتدار کے حصہ دار اتحادیوں میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی شریک ہوئے۔ اتحادیوں نے متحد ہو کر بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت عوام دوست بجٹ پیش کر رہی ہے جس میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024