اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم ہوگا،،گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ملک کے کچھ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی بگروٹ 07، گلگت 05، گوپس 02، مٹھی 03، منڈی بہاؤالدین 02، سیدو شریف ، کالام 02، دیر اور میرکھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جیکب آباد47 ، دادو 46، موہنجوداڑو، تربت اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔