ناکام حکومتی پالیسیاں وبال جان بن چکی ہیں:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے امید کی جا رہی تھی کہ کمی کے بعد مہنگائی کم ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا دوسری طرف کرونا کی وجہ سے خصوصاًسفید پوش اور دیہاڑی دار افراد کے معاشی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ملک بھر میں پٹرول کی قلت کے باعث عوام کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کیلئے مافیا سرگرم نظر آرہا ہے۔