نائب صدر پاکستا ن مسلم لیگ(ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بہنیں بیٹیاں، جیلوں ،حوالات اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہورہی ہیں۔پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور کی گرفتاری کے حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنیں بیٹیاں، جیلوں، حوالات اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہورہی ہیں۔ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کرکے بھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کا تمسخر اڑا کر کے چلتی بنی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024