انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے مزید مہنگا ہو گیاجس کے بعد ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 153.70 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 44 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔انٹربینک میں ڈالر مزید 80 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 153 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 153.70 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024