مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بہتر اقتصادی پالیسیاں اچھی معیشت کی ضامن ہیں اور حکومت ملک کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ آج صبح کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تجارت کے فروغ اور بر آمدات میں اضافے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اور حکومت اخراجات میں کم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں درآمدات کی بجائے برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور برآمدات بڑھانے کیلئے اعانت دی جارہی ہے۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پانچ ہزار پانچ سو ارب کے محصولات کی وصولی کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے اور حکومت نے دوہزار انیس، بیس کے بجٹ میں نان فائلر کا تصور ختم کردیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024