موبائل فون شاپ سے تین مسلح ڈاکو تین لاکھ روپے ، چار موبائل فون لوٹ کر فرار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ چونترہ کے علاقے چیہان گائوں میں واحد موبائل فون شاپ میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور تین لاکھ روپے کی نقدی ، چار موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد عارف نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کوحسنین ریاض نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو شکیل نے بتایا کہ میری دکان کے شٹر کو کاٹ کر آٹھ پنکھے ، ٹونٹیاں ، مکسچر اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا تھانہ پیرودھائی کو عرفان نے بتایا کہ منڈی موڑ پر چار مالشی میری جیب سے 60 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون نکال کر لے گئے تھانہ ائرپورٹ کو لبنیٰ راجہ نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات چوری ہوگئے گھریلو ملازمہ پر شک ہے تھانہ سٹی کو فہد بٹ نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ ویسٹریج کے علاقے سے موٹر سائیکل چور لے اڑے تھانہ لوہی بھیر کو حسیب اظہر نے بتایا کہ جناح گارڈن میں گھر کے باہر سے میرا موٹر سائیکل نمبرGTM - 4450 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو محمد فیاض نے بتایا کہ تین ڈاکو مجھ سے کرولاXLI کار نمبرZJ - 264 چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو فرمان دائود نے بتایا کہ جی الیون ون میں میرے گھر سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ گولڑہ کو خورشید عالم نے بتایا کہ میرا جعفر میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور دو لاکھ روپے کی نقدی ، 20 جوڑے کپڑے ، ایل ای ڈی چھین کر لے گئے تھانہ سبزی منڈی کو شیراز علی نے بتایا کہ آئی ٹین مرکز کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبرLEX - 6612 چوری ہوگیا تھانہ شہزاد ٹائون کو طاہر رشید نے بتایا کہ راول ڈیم چوک میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIK - 8071 چوری ہوگیاتھانہ نون کو محمد یوسف نے بتایا کہ سیکٹرI/14/4 میں میرے گھر کے باہر سے کلٹس کار نمبرLXY - 1918 چوری ہوگئی ۔