پولیس شہداء کی قربانیاںمحکمہ کے لئے مشعل راہ ہیں،آر پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکے ورثاء ہماری فیملی کا حصہ ہیں شہداء پولیس کی قربانیاںمحکمہ کے لئے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنے خون سے وطن عزیز کی آبیاری کی ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے شہدا ء کے ورثاء میں شہید پیکج کی رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کیاتقریب میںسی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا، سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف، اے ڈی آئی جی وقار عظیم سمیت دیگر افسران وملازمین نے شرکت کی شہید ٹریفک وارڈن شاہد سرور، شہید محمد ریاض اے ایس آئی،شہید ہیڈ کانسٹیبلان محمد عارف، ساجد محمود، شہید کانسٹیبلان محمد مظہر، محمد جمیل اور محمد زعفران کے ورثاء کو خصوصی طور پرتقریب میں مدعو کیا گیاتھاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا آرپی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے شہداء کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کے لئے جلد گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا قیام پاکستان سے لے کر آج تک وطن عزیز کی آبیاری شہداء کے خون سے ہو رہی ہے آج تک تقریباً 60ہزار پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیاجس میں تقریباً 4ہزار کے قریب پاک فوج کے افسران و جوان اور ڈی آئی جی سے لے کر کانسٹیبل تک1500کے قریب افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے شہداء کے ورثاء میں شہید پیکج کی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔