پاکستان اور ہنگری میں باہمی تجارت بڑھانے کے ضرورت ہے،ظفر بختاوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نا ئب صد ر ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک تجارتی وفد نے ہنگییرین ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی کے ہیڈ آف فارن مشن مسٹر گیبر فینس سے بودا پیسٹ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اور اسے بڑھانے کے معاملات پر بات چیت کی۔ اس موقع پر مِس ایرکا جاکو سینئر کنسلٹنٹ بھی موجود تھیں۔ وفد میں سابق نائب صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری، سابق ایس وی پی آئی سی سی آئی خالد چوہدری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری زاہد رفیق مشرف جنجوعہ اور ای سی سی ممبر عباس ہاشمی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے سربراہ ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارت کا حجم بہت کم ہے اسے مذید بڑھایا جاسکتا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے اس وقت محفوظ ملک ہے جبکہ امن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان تجارتی وفد بھیجے جائیں جبکہ پاکستان بھی غیر روایتی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔ہنگیرین ایکسپورٹ پروموشن ایجنسی کے سربراہ نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہا کہ یقین دہانی کرائی کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لئے وہ مکمل تعاون کریں گے جبکہ مختلف کمپنیوں کے ساتھ روابط بھی کرائے جائیں گے۔