تاجر برادری بجٹ میں کٹوتی پر فوج کو سلام پیش کرتی ہے،شاہد رشید بٹ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ فوج نے سنگین چیلنجز کے باوجود اپنے بجٹ میں زبردست کٹوتی کی ہے جس پر ملک بھر کی تاجر برادری انھیں سلام پیش کرتی ہے۔ہمیں اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظوںکی خدمات پر فخر ہے اورانکی قربانیوں کی وجہ سے ساری قوم انکی قرض دار ہے۔دوست ملک چین کو چائیے کہ پاکستان کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ہماری حکومت کو دئیے گئے قرضے اور فوجی ساز و سامان کی ادائیگیوں کو موخر کر نے کا اعلان کرے۔ اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بجٹ اور اپالیسیوں پر تنقید کرنے والے جعلی دانشور ملک دشمن ہیں ۔ ملکی دفاع سب سے اہم معاملہ ہے اس پر جتنا خرچ کیا جائے کم ہے۔فوج درجنوں ممالک کی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے جس میں سے صرف ایک پڑوسی ملک اپنی فوج پر پاکستان سے سات گنا زیادہ خرچہ کر رہا ہے مگر پاک فوج کم وسائل کے باوجود اسکی ساری سازشوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہی ہے۔