ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 کھرب 4 ارب روپے کے فنڈز جاری
کراچی ( کامرس رپورٹر)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک6 کھرب 4 ارب72کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئے 97 کروڑ14 لاکھ ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سکیورٹی میں اضافے کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کیلئے 3 ارب50 کروڑ، فاٹا10 سالہ پروگرام کے تحت10 اب ، وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 24 ارب،گلگت بلتستان بلاک کے لیے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 25 ارب31 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لیے 13ارب 89 کروڑ، این ایچ اے کے لیے 2 کھرب 27 ارب61 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویڑن کے لیے 67ارب 25 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویڑن کے لیے ایک کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کیلئے 15ارب 59 کروڑ، شماریات ڈویڑن کے لیے 5کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویڑن کیلئے 25ارب 58 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 75 کروڑ75 لاکھ، ریونیو ڈویڑن کیلئے 3 ارب43 کروڑ89 لاکھ، ریلویز ڈویڑن کیلئے 23 ارب22کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 4 ارب 11 کروڑ، پٹرولیم ڈویڑن کے لیے 33کروڑ 82 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 27 کروڑ60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 26 ارب27 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کیلئے 14 کروڑ99 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 3 ارب18 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویڑن کیلئے 72کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویڑن کے لیے 5 کروڑ92 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لیے ایک ارب27 کروڑ 87 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویڑن کے لیے 57 کروڑ 4 لاکھ، داخلہ ڈویڑن کے لیے 11 ارب 66کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویڑن کے لیے ایک ارب 21کروڑ 54 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویڑن کے لیے 33کروڑ 32 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویڑن کے لیے 32کروڑ 98 لاکھ، انسانی حقوق ڈویڑن کے لیے 2 کروڑ42 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویڑن کے لیے 2 ارب8 6 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 29ارب 26 کروڑ، فنانس ڈویڑن کیلئے 4 ارب79 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویڑن کیلئے 2 ارب 59کروڑ 10 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویڑن کیلئے 2 ارب6 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویڑن کیلئے 21 کروڑ 70 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویڑن کے لیے 10 ارب 14 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کے لیے 77کروڑ53 لاکھ، کامرس ڈویڑن کیلئے 49 کروڑ،کابینہ ڈویڑن کیلئے 40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئی8کروڑ75 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویڑن کے لیے ایک ارب 57کروڑ 20 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔