دی سٹیزنز فاونڈیشن اور پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس کے درمیان معاہدہ
کراچی(کامرس ڈیسک) دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس (پی اے سی ) نے دی سٹیزنز فاونڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے ، اس معاہدے کے تحت پروفیشنلز اکیڈ می آف کامرس ، دی سٹیزنز فاونڈیشن کے فارغ التحصیل مستحق طلبا کے مستقبل میں اکاونٹس کے شعبے میں کیریئر بنانے میںفنانشل معاونت فراہم کرے گا جس کے ذریعے دی سٹیزنز فاونڈیشن کے فارغ التحصیل پانچ طلبہ اسکالرشپ کے ذریعے چارٹرڈ اکاونٹینسی کا کورس مکمل کرسکیں گے۔ معاہدے کے تحت دی پروفیشنلز اکیڈمی پانچ ملین روپے سے زائد کی اسکالر شپ کی رقم فراہم کرے گا، جس سے اسکالر شپ حاصل کرنیوالوں کی کتابوں اور ٹیوشن فیس کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔ دی سٹیزنز فاونڈیشن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ریاض کاملانی کا کہنا تھا کہ سال 2018-19میں دی سٹیزنز فاونڈیشن نے اپنے طلبہ سے متعلق فیکٹ شیٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں 28ہزار876طلبہ نے میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کرکے 88فیصد طلبہ نے کالج میںداخلہ جبکہ 71فیصد نے ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ دی سٹیزنز فاونڈیشن کے مطابق جو مستق طلبہ اپنی پسند کے شعبے میں زبردست تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہیں، ان کی مزید مدد کی جائے، دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس کے ساتھ ہماری شراکت داری کا مقصد ٹی سی ایف کے اکاونٹنٹس بننے کا شوق رکھنے والے طلبہ کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔ہم پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے ٹی سی ایف کے اس اقدام کو سراہا اور اہم کام میں ہماری معاونت کا یقین دلایا۔ ریاض کاملانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ قدم آنے والے وقت میں معاشرے میں مثبت تبدیلی کی جانب بڑا قدام ثابت ہوگا، اور امید ہے کہ یہ ایک سطحی کھیل کا میدان بنے گا اور ایک متوازن معاشرے کی قیادت کرے گا۔