کراچی کے 1500 اسکولوں کی کینٹین بند کرنے کے معاملے پر فریقین سے جواب طلب
کراچی (نوائے وقت نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے 1500 سرکاری اسکولوں کی کینٹین بند کرنے کا معاملہ،عدالت نے 11 جولائی کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اسکولز، سیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جولائی کو فریقین سے جواب طلب کیا ہے درخواست کا کہنا تھا کہ گھر کی واحد کفیل خاتون رضوانہ خان کینٹین چلاکر گھر کا گزار کرتی تھیں،ایک حکم نامہ کے تحت تمام کینٹینز بند کر دی گئیں، سرکاری اسکولوں کی کینٹین بندش سے 1500 خاندانوں کا معاش متاثر ہوا ہے،کینٹین بند کرکے من پسند افراد کو کینٹین کے ٹھیکے دیئے جاتے ہیں،عدالت نے ملالہ گرلز سیکنڈری اسکول اور ہائیر سکینڈری اسکول بولٹن مارکیٹ کی کینٹین بند کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔