سعودی ائر پورٹ پر حوثی حملے ایران کے مکروہ کردار کی نئی مثال ہے: پینٹاگون
واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں ایران کے مکروہ کردار کی تازہ مثال قرار دیا ہے۔سعودی عرب میں مریکی سفارت خانے کی طرف سے بھی ابھا کے ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا امریکی سفیر جان ابو زید اور مْملکت میں تعینات تمام امریکی سفارتی عملہ ابھا ہوائی اڈے پر بے گناہ شہریوں پر حوثیوں کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ان حملوں میں حوثی دہشت گردوں نے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے