نازیبا ڈانس: نمرہ چودھری، صائمہ خان پر پابندی’ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اداکارہ نمرہ چودھری اور صائمہ خان پر پابندی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔ سٹیج اداکارہ نمرہ چودھری اور صائمہ خان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فحش ڈانس کیا، اداکارہ صائمہ خان نے سٹیج ڈرامہ چن دے ٹوٹے میں فحش ڈانس کیا۔اداکارہ نمرہ چوہدری نے سٹیج ڈرامہ نخرے معشوق دے میں فحش ڈانس کیا، اداکاروں نے ڈانس پرفارمنس کے دوران فحش پوز بنائے جس کی سی ڈی ثبوت کے طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔اس پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔