محمد حسین محنتی نے شاہد عباسی کی اسپتال میں عیادت کی
کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مقامی ہسپتال پہنچ کر زیر علاج جماعت اسلامی جیکب آباد کے کارکن شاہد علی عباسی کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کے بھائی شبیر علی عباسی نے امیر صوبہ کو علاج معالجے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی امیرنے شاہد علی عباسی کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی ۔