کے الیکٹرک نے عوام کوعذاب میں مبتلا کردیا ‘حافظ نعیم
کراچی(نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مسلسل شدید گرمی اورہیٹ ویوز کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں عبور کرلی ہیں،سخت گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے شہری بلبلا اُٹھے ہیں،گھروں میں خواتین،بچے اور بزرگ شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں،کے الیکٹرک اپنی روایتی نااہلی وناقص کارکردگی کے باعث شہریوں کو ریلیف دینے میں بدستور ناکام