پنجاب بھرمیں856ٹریفک حادثات ،4افراد جاں بحق 958زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی)گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں856روڈ ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 958زخمی ہوئے جس میں 564افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ202ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت204متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 74حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ59 حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل962متاثرین میں736مرد اور226خواتین شامل ہیں۔