وزیراعظم کے دوروں پر اخراجات کی تفصیلات فراہمی، وفاقی حکومت کو جواب کیلئے مزید مہلت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی۔ درخواست گزار وکیل نے کہا ملکی خزانہ خالی ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان شاہانہ انداز میں غیر ملکی دورے کر رہے ہیں۔