پاک فوج نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان آرمی نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے فوجی مہارتوں کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔ گزشتہ برس پاک فوج نے ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی۔ پیس سٹکنگ بین الاقوامی مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سینٹر ہرسٹ برطانیہ میں منعقد ہوئے۔