گوجرانوالہ: شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے، رہائی کیلئے رشوت لینے پر انچارج چوکی منڈیالہ تیگہ و دیگر اہلکار گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے بعداز انکوائری رپورٹ اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھ کرطمع نفسانی کی خاطر ٹارچر کرنے پر انچارج چوکی منڈیالہ تیگہ اے ایس آئی سلمان صفدر، کانسٹیبل سہیل احمد، عمران عارف، محمد اصغر اور شفاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خالد حسین نے درخواست دی کہ انچارج چوکی منڈیالہ تیگہ میں کنسٹیبلان کے ہمراہ مذکورہ کو ناجائز گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھ کر ٹارچر کرتے رہے ۔جبکہ رہائی کی خاطر 01لاکھ 75ہزار روپے وصول کئے ،متاثرہ شخص کی درخواست پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے انکوائری کا حکم دیا