ایک تصویر ایک کہانی……
محمد سردار بورے والا کا رہائشی ہے اور لاہور میں اے سی مکینک کا کام کرتا ہے مڈل پاس ہے اور گاڑیوں کے اے سی ٹھیک کرتا ہے سردار نے شاگرد کے طور پر بلال گنج میں کام سیکھنا شروع کیا اب سے تیس سال کی عمر میں گاڑیوں کے اے سی کمپریسر کا بہترین کاریگر ہے سردار نے بلال گنج میں دوکان کرایہ پر لے رکھی ہے اس کے دوبچے ہیں اور لاہور کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں پانچ ہزار ماہانہ پر ایک کمرہ لے رکھا ہے جہاں بیوی بچے رہتے ہیں اس نے مزید کہا کہ گرمیوں میں سیزن ہوتا ہے تو وہ اپنے کام میں مصروف ہوتا ہے اور کمائی بھی کرتا ہے جب سردیاں آتی ہیں تو محمد سرور کو کچھ اور کرنا پڑ جاتا ہے کیونکہ واشنگ مشین یا استری کو ٹھیک نہیں کر سکتا اس وجہ سے سردیاں گزارنی بڑی مشکل ہو جاتی ہیں مہنگائی نے تو کمر توڑ دی ہے دوکان اور مکان کا کرایہ بھی بڑی مشکل سے دیا جاتا ہے۔(فوٹو: عابد حسین)