زلفی بخاری کی جانب سےسکندر بشیر مہمند ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں وزارت داخلہ، نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ سکندر بشیر مہمند نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، 11 جون کو عمرہ روانگی پر ائیر پورٹ پر غیر قانونی طورپر روکا گیابعد ازاں چھ دن کے لیے استثناء دیتے ہوئے جانے کی اجازت ملی ،نام بلیک لسٹ میں غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا ،سفری پابندیاں آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے، 14 اور 18 کے خلاف ہیں ،عدالتی فیصلہ کے تحت نیب صرف جاری تحقیقات کی بنیاد پر سفری پابندی نہیں لگا سکتا،وزارت داخلہ اور نیب کو سفری پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت سے استدعا ہےزلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک جواب طلب کرلیا ہے، وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ای سی ایل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38