سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے ٹھیک نہیں ہے ،ان کی کمزور ی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ،اس کے بعد گھر پر آکر ان کا چیک اپ کرنے والے ڈاکٹروں مشورہ دیا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہت زیادہ نا ساز ہے انہیںفوری طور پر ہسپتال منتقل کریں جہاں ان کے نئے ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی دیکھ بھال اور ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024