انتقام کے نام پر احتساب کاڈرامہ بند کیاجائے: عبدالرحمن فری
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمن فری نے کہا ہے کہ انتقام کے نام پر احتساب کا ڈرامہ بند کیاجائے اور جمہوری نظام کوچلنے دیاجائے پرویز مشرف کو لانے والی قوتیں ایک بار پھر ملک پر آمریت مسلط کرنے کی بجائے جمہوریت کو چلنے دیں یہ بات انہوں نے خانیوال رود واپڈا ہیڈ آفس کے سامنے اپنے دفتر میں دیگر رہنماؤں رفیق کریمی، ذوالفقار فرید، ملک ریاض، سلیم بھٹی، نعمان قریشی، محسن خان ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا عبدالرحمن فری نے مزید کہا کہ قائد میاں نواز شریف کو اپنی فیملی کے ہمراہ لندن جانے میں رکاوٹیں افسوسناک ہیں جو میاں نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ سے عیادت سے بھی روکنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی اور پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی کی ضمانتیںضبط ہوجائیں گی۔