ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلا م آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی میں کرڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست کی سماعت کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا ان کا موکل اپنے خلاف درج ایف آئی اے کے مقدمے کی پیروی کرنا چاہتا ہے خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا لہذا فاضل عدالت نے مقدمے کی پیروی کے لیے ان کے کونسل کی حفاظتی ضمانت منظور کرے فاضل جسٹس نے شاہد مسعود کے کونسل کی استدعا منظور کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت پانچ ہزار کے عدالتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔