ملازمت کے لئے درخواستیںجمع کروانے والے امیدواروں کا ایم ایس اور اے ایم ایس نشتر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان( وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں ملازمت کے لئے درخواستیںجمع کروانے والے امیدواروں نے ایم ایس اور اے ایم ایس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایاکہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی اور اے ایم ایس ڈاکٹر رفیق اختر نے ملازمتیں دلوانے کے عوض رشوت لی ایم ایس کا بیٹا بھی انکی معاونت کرتا ہے۔ ایک ہزار ملازمتوں کے عوض5کروڑ روپے رشوت لی گئی۔ مظاہرین نے کہاکہ رشوت لینے کے باوجود مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے امیدوار بھرتی کئے گئے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس اور اے ایم ایس کو فوری طور پر نوکری سے برطرف کیاجائے اور رشوت کے پیسے واپس دلوائے جائیں۔