انتخابات کا بروقت انعقاد ہی آئین کی پابندی ہے ، لیاقت بلو چ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)متحدہ مجلس عمل پاکستان وجماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کہاہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد ہی آئین کی پابندی ہے ،اس سے انحراف جمہوریت و آئین سے انحراف ہوگا حکومتوں کی چھتری تلے جن افراد نے لاقانونیت کی اور ناجائز تحفظ حاصل کیے وہ لازماً قانون کی گرفت میں آئیں گے متحدہ مجلس عمل کا امیدوار وہی ہوگا جسے مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹ جاری کرے گا بیشتر قومی اورصوبائی امیدواران پراتفاق رائے ہوچکا ہے چندنشستوں پراختلاف رائے کوایم ایم اے کی سپریم کونسلمیںحل کرلیا جائے گا ان خیالات کااظہارانھوں نے متحدہ مجلس عمل این اے 63کے گرینڈافطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس مو قع پرایم ایم اے کے ضلعی صدرشمس الرحمن سواتی ،نامزدامیدواراین اے63وپی پی 20محمدوقاص خان ،امیدوارپی پی19 سفیرعالم ،جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی صدرڈاکٹرقاری عتیق الرحمن ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی جمعیت اہلحدیث سیدعتیق الرحمن شاہ ،رہنما ایم ایم اے حامدموسوی، مقامی رہنماقاضی عبدالوحید،ملک سفیرعالم نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں قائدین اورکارکنان شریک تھے لیاقت بلوچ نے کہاکہ سابق حکمران پارٹیوں کے بھگو ڑے جن کی وجہ سے سیاست بدنام اور کرپشن کا چلن عام ہو ا وہ سیاسی یتیم خانوں میں پناہ لے رہے ہیںیہ لوگ نئی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا کر اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکیں گے قوم 2018ء کے انتخابات میں ان لیٹروںکا محاسبہ کرے گی اور سیاسی و معاشی دہشتگردوں کو عبرت ناک شکست ہوگی پانامہ کیس کے باقی مجرموں کو بھی کٹہرے میں لایاجائے خیبرپختونخواہ میں آئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل بنائے گی اور سابقہ حکومتوں کی طرف سے عوام کو دی گئی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔