نیب کی گرینڈ حیات ہوٹل کیس احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست
اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے گرینڈ حیات ہوٹل کیس احتساب عدالت کو منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ بدھ کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں گرینڈ حیات کیس احتساب عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کیس میں نیب نے بدعنوانی کی تحیققات شروع کی ہوئی ہیں اور اس کیس میں ملزمان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ کیس بند کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر کیپٹن شعیب کی جانب سے استدعا کی گئی، تاہم چیئرمین نیب نے پہلے ہی اس معاملے کو نیب کے سپرد کرنے کے احکامات دئیے تھے۔