خصو صی عدالتوں نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم غلام قاسم کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26جون ،ملزم شیر افضل کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 26جون ،چوکی حملہ کیس میں ملزم حمزہ یونس کے خلاف سماعت 26جون ،مذہبی منافرت کیس میں ملزم لیاقت کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت 21جون ،عدالت نمبر ٹو کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم اصغر کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 21جون ، ملزم مجیب خان کے خلاف سماعت 26جون جبکہ مذہبی منافرت کیس میں ملزم دائود کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 26جون تک ملتوی کردی۔