چاکرہ میںتیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے معمر میاںبیوی شدید زخمی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں چاکرہ میںتیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے معمر افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس کو نجم الحسن نے بتایا کہ میں پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہوں اور ضلع کچہری میں دیوٹی کرتا ہوں میرے والد محمد حسن میری والدہ نادرہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے جنہیں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس سے مدعی کے والدین شدید زخمی ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔