سکھ یاتری گورودارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچ گئے،مذہبی رسومات کی ادائیگی
لاہور ( این این آئی) بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب سے سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آمد،لریلوے سٹیشن سے سخت سکیورٹی حصار میں سپیشل بسوں کے ذریعے گورودارہ ڈیرہ صاحب پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،انچارج سیکورٹی آفیسر من فضل ربی و دیگر افسران یاتریوں کے ہمراہ تھے۔سکھ جتھہ لیڈر سردار جنگ سنگھ نے لاہور آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں جنہیں مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل اور انہیں حکومتی سطح پر نمائندگی حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے اور یہاں کے کھانے بہت مشہور ہیں ۔ ہم یہاں قیام کے دوران گریٹر اقبال پاک شاہی قلعہ اور انارکلی کی سیر کریں گے ۔یاتریوں نے لاہور ریلوے سٹیشن اور بعد ازاں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری بورڈ کے ہدایت پر سکھ یاتریوں کے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے اور اشیاء ضروریہ مہیا کی جا رہی ہیں۔