لڑکیوں سے چھیڑ خانی پر جھگڑا فائرنگ، 2 افراد زخمی
لاہور (نامہ نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ بھٹہ چوک میں مارکیٹ میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پر 4نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ زخمیوں میں دکاندار حامد اور راہگیر 15سالہ لڑکا ندیم شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ندیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔