عید تعطیلات ‘سرکاری ہسپتالو ں سے سینکڑوں مریض ڈسچارج
ملتان(وقائع نگار)عید الفطر کی تعطیلات سے قبل سرکاری ہسپتالوں سے سینکڑوں مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ نشتر ہسپتال ‘ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ‘ سول ہسپتال‘ چلڈرن کمپلیکس‘ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال و دیگر ہسپتالوں سے ایسے مریضوںۃ کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جن کے مرض ہنگامی نوعیت کے نہ تھے اور انہیں عید گھر پر گزارنے کے لئے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ فالو اپ چیک اپ کے لئے مریضوں کو عید کی تعطیلات کے بعد ہسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔