ماچھیوال: مویشیوں کو پانی پلاتے ہوئے 60 سالہ شخص نہر میں ڈوب گیا
ماچھیوال (نامہ نگار) نہر پاکپتن کینال میں ڈوب کر ساٹھ سالہ شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 8ڈبیو بی کا رہائشی ساٹھ سالہ بشیر احمد ڈھڈی اپنے مویشیوں کو پانی پلانے کے لیے نہر اپر پاکپتن کینال لیکر گیا کہ اچانک پائوں پھسل کر نہر میں جا گرا اور ڈوب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اہلیان دیہہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکالا۔